Bayan-ul-Quran - Yunus : 95
وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَتَكُوْنَ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
وَلَا تَكُوْنَنَّ : اور نہ ہونا مِنَ : سے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِ : آیتوں کو اللّٰهِ : اللہ فَتَكُوْنَ : پھر ہوجائے مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والے
اور (نہ شک کرنے والوں سے بڑھ کر) ان لوگوں میں ہوں جنھوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا کہیں آپ (نعوذ بالله) تباہ نہ ہوجائیں۔ (ف 5) (95)
5۔ ظاہر میں خطاب آپ کو ہے مگر مقصود خطاب دوسروں کو ہے اور نزول آیت کے وقت آپ نے اپنے مقصود بالخطاب نہ ہونے کو ان لفظوں سے ظاہر فرمادیا کہ لا اشک ولا اسال۔
Top