Bayan-ul-Quran - At-Takaathur : 8
ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠   ۧ
ثُمَّ : پھر لَتُسْئَلُنَّ : تم پوچھے جاؤگے يَوْمَئِذٍ : اس دن عَنِ النَّعِيْمِ : نعمتوں کی بابت
پھر (اور بات سنو کہ) اس روز تم سب سے نعمتوں کی پوچھ گچھ ہوگی۔ (ف 2)
2۔ لتسئلن میں خطاب عام ہے بقرینہ حدیث جس میں آپ نے حضرات شیخین ؓ سے فرمایا کہ تم لوگوں سے ان نعمتوں کے متعلق سوال کیا جاوے گا، کذا فی الصحاح، پس جب غیر مجرمین تک سوے سوال ہوگا گو اس پر کوئی ضرر مرتب نہ ہو تو مجرمین تو کیوں بچ جائیں گے ؟ اور ان کے لئے وہ مضر بھی ہوگا۔
Top