Bayan-ul-Quran - Maryam : 24
فَنَادٰىهَا مِنْ تَحْتِهَاۤ اَلَّا تَحْزَنِیْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِیًّا
فَنَادٰىهَا : پس اسے آواز دی مِنْ : سے تَحْتِهَآ : اس کے نیچے اَلَّا تَحْزَنِيْ : کہ نہ گھبرا تو قَدْ جَعَلَ : کردیا ہے رَبُّكِ : تیرا رب تَحْتَكِ : تیرے نیچے سَرِيًّا : ایک چشمہ
پھر جبرائیل (علیہ السلام) نے ان کے (اس) پائیں (مکان) سے پکارا کہ تم مغموم مت ہو (ف 1) تمہارے رب نے تمہارے پائیں میں سے ایک نہر پیدا کردی ہے۔
1۔ حضرت جبرئیل (علیہ السلام) ان کے احترام کی وجہ سے سامنے نہیں گئے بلکہ جس مقام پر حضرت مریم (علیہا السلام) تھیں اس سے اسفل مقام میں آڑ میں آئے۔
Top