Bayan-ul-Quran - Al-Baqara : 42
وَ لَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
وَلَا تَلْبِسُوْا : اور نہ ملاؤ الْحَقَّ : حق بِالْبَاطِلِ : باطل سے وَتَكْتُمُوْا : اور ( نہ) چھپاؤ الْحَقَّ : حق وَ اَنْتُمْ : جبکہ تم تَعْلَمُوْنَ : جانتے ہو
اور مخلوط مت کرو حق کو ناحق کے ساتھ اور پوشیدہ بھی مت کرو حق کو جس حالت میں کہ تم جانتے ہو۔ (ف 4) (42)
4۔ احکام شرعیہ کی تبدیل دو طرح کیا کرتے ہیں ایک تو یہ کہ اس کو ظاہر ہی نہ ہونے دیا۔ یہ کتمان ہے اور اگر چھپائے نہ چھپ سکا اور ظاہر ہوگیا تو پھر اس میں خلط ملط کردیا یہ لبس ہے حق تعالیٰ نے دونوں سے منع کیا۔
Top