Bayan-ul-Quran - Al-Anbiyaa : 14
قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ
قَالُوْا : وہ کہنے لگے يٰوَيْلَنَآ : ہائے ہماری شامت اِنَّا كُنَّا : ہم بیشک تھے ظٰلِمِيْنَ : ظالم
وہ لوگ (نزول عذاب کے وقت) کہنے لگے کہ ہائے ہماری کمبختی بیشک ہم لوگ ظالم تھے۔ (ف 6)
6۔ انا کنا ظالمین میں اقرار اس لئے ان کو نافع نہ ہوا کہ مشاہدہ ملائکہ عذاب کے بعد ہوگا، جیسا فرعون کا امنت کہنا اور اک غرق کے وقت۔
Top