Bayan-ul-Quran - Al-Anbiyaa : 30
اَوَ لَمْ یَرَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰهُمَا١ؕ وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ كُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ١ؕ اَفَلَا یُؤْمِنُوْنَ
اَوَ : کیا لَمْ يَرَ : نہیں دیکھا الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَفَرُوْٓا : انہوں نے کفر کیا اَنَّ : کہ السَّمٰوٰتِ : آسمان (جمع) وَالْاَرْضَ : اور زمین كَانَتَا : دونوں تھے رَتْقًا : بند فَفَتَقْنٰهُمَا : پس ہم نے دونوں کو کھول دیا وَجَعَلْنَا : اور ہم نے کیا مِنَ الْمَآءِ : پانی سے كُلَّ شَيْءٍ : ہر شے حَيٍّ : زندہ اَفَلَا يُؤْمِنُوْنَ : کیا پس وہ ایمان نہیں لاتے ہو
کیا ان کافروں کو نہیں معلوم ہوا کہ آسمان اور زمین (پہلے) بند تھے (ف 2) پھر ہم نے دونوں کو (اپنی قدت سے) کھول دیا (ف 3) اور ہم نے (بارش کے) پانی سے ہر جاندار چیز کو بنایا ہے (ف 4) کیا (ان باتوں کو سن کر) پھر بھی ایمان نہیں لاتے۔
2۔ یعنی نہ آسمان سے بارش ہوتی تھی نہ زمین سے کچھ پیداوار، اور اسی کو بند ہونا فرما دیا، چناچہ جس زمانہ میں بارش نہیں ہوتی اور زمین سے کچھ پیدا نہیں ہوتا اب بھی بند ہوتے ہیں۔ 3۔ کہ آسمان سے بارش ہونے لگی اور زمین سے نباتات اگنے لگیں۔ 4۔ خواہ حدوثا خواہ بقاء خواہ بواسطہ یا بلا واسطہ۔
Top