Bayan-ul-Quran - Al-Muminoon : 50
وَ جَعَلْنَا ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗۤ اٰیَةً وَّ اٰوَیْنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ۠   ۧ
وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنایا ابْنَ مَرْيَمَ : مریم کے بیٹے (عیسی) کو وَاُمَّهٗٓ : اور ان کی ماں اٰيَةً : ایک نشانی وَّاٰوَيْنٰهُمَآ : اور ہم نے انہیں ٹھکانہ دیا اِلٰى : طرف رَبْوَةٍ : ایک بلند ٹیلہ ذَاتِ قَرَارٍ : ٹھہرنے کا مقام وَّمَعِيْنٍ : اور جاری پانی
اور ہم نے مریم (علیہ السلام) کے بیٹے (عیسی (علیہ السلام) کو اور ان کی ماں (حضرت مریم (علیہ السلام) کو بڑی نشانی بنایا اور ہم نے ان دونوں کو ایک ایسی بلند زمین پر لے جا کر پناہ دی (ف 1) جو (بوجہ غلات اور میوہ جات ہونے کے) ٹھیرنے کے قابل اور شاداب جگہ تھی۔
1۔ اس لئے کہ ایک ظالم بادشاہ بچپن ہی میں ان کے درپئے قتل ہوگیا تھا، یہ ظالم بادشاہ ہیردوس تھا، نجومیوں سے یہ سن کر کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کو سرداری ہوگی صغر سن ہی میں ان کا دشمن ہوگیا تھا الہام ربانی سے مریم (علیہا السلام) ان کو لیکر ملک مصر میں چلی گئیں۔ اور اس ظالم کے مرنے کے بعد پھر شام چلی آئیں۔
Top