Bayan-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 157
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ
فَعَقَرُوْهَا : پھر انہوں نے کونچیں کاٹ دیں اسکی فَاَصْبَحُوْا : پس رہ گئے نٰدِمِيْنَ : پشیمان
سو انہوں نے اس اونٹنی کو مار ڈالا پھر (جب آثار عذاب کے) نمودار ہوئے تو (اپنی حرکت پر) پریشان ہوئے۔ (ف 4)
4۔ مگر اول تو معائنہ عذاب کے وقت ندامت بےکار دوسرے خالی طبعی ندامت سے کیا ہوتا ہے، جب تک اختیاری تدارک یعنی توبہ و ایمان نہ ہو۔
Top