Bayan-ul-Quran - Al-Qasas : 84
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزَى الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
مَنْ جَآءَ : جو آیا بِالْحَسَنَةِ : نیکی کے ساتھ فَلَهٗ : تو اس کے لیے خَيْرٌ مِّنْهَا : اس سے بہتر وَمَنْ : اور جو جَآءَ : آیا بِالسَّيِّئَةِ : برائی کے ساتھ فَلَا يُجْزَى : تو بدلہ نہ ملے گا الَّذِيْنَ : ان لوگوں کو جنہوں نے عَمِلُوا السَّيِّاٰتِ : انہوں نے برے کام کیے اِلَّا : مگر۔ سوا مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
جو شخص (قیامت کے دن) نیکی لے کر آوے گا اس کو اس (کے مقتضا) سے بہتر (بدلہ) ملے گا (ف 7) اور جو شخص بدی لے کر آوے گا سو ایسے لوگوں کو جو بدی کے کام کرتے ہیں اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنا وہ زیادہ کرتے تھے۔ (ف 1)
7۔ کیونکہ مقتضا تو صرف اس قدر ہے کہ عمل کی حیثیت کے موافق ملے، مگر وہاں زیادہ ملے گا جس کا اقل درجہ دس حصہ ہے۔ 1۔ یعنی اس کے مقتضاء سے زیادہ نہ ملے گا۔
Top