Bayan-ul-Quran - Al-Ankaboot : 44
خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۠   ۧ
خَلَقَ اللّٰهُ : پیدا کیا اللہ نے السَّمٰوٰتِ : آسمان (جمع) وَالْاَرْضَ : اور زمین بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانی لِّلْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان والوں کے لیے
اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کو اور زمین کو مناسب طور پر بنایا ہے ایمان والوں کے لیے اس میں (اس کے استحقاق عبادت کی) بڑی دلیل ہے۔ (ف 2)
2۔ اوپر توحید کا ذکر تھا، آگے نبوت کا ذکر ہے، اس ترتیب سے کہ اول حضور ﷺ کو اتل ما اوحی الیک سے تبلیغ قولی اور اقم الصلوة سے تبلیغ فعلی کا حکم اور اس کے بعد کے جملوں میں بیان فضل اعمال وبیان علم الہی سے ترغیب و ترہیب شرائع کی کہ معین مقصود تبلیغ ہے اور لا تجادلوا سے قل کفی باللہ تک منکرین رسالت سے کلام اول اہل کتاب سے پھر غیر اہل کتاب سے پھر آگے یستعجلونک سے بعض منکرین رسالت کے ایک شبہ کا جواب مذکور ہے۔
Top