Bayan-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 18
شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۙ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآئِمًۢا بِالْقِسْطِ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُؕ
شَهِدَ : گواہی دی اللّٰهُ : اللہ اَنَّهٗ : کہ وہ لَآ اِلٰهَ : نہیں معبود اِلَّا ھُوَ : سوائے اس وَالْمَلٰٓئِكَةُ : اور فرشتے وَاُولُوا الْعِلْمِ : اور علم والے قَآئِمًا : قائم (حاکم) بِالْقِسْطِ : انصاف کے ساتھ لَآ اِلٰهَ : نہیں معبود اِلَّا ھُوَ : سوائے اس الْعَزِيْزُ : زبردست الْحَكِيْمُ : حکمت والا
گواہی دی ہے اللہ نے اس کی کہ بجز اس کے کوئی معبود (ہونے کے لائق) نہیں اور فرشتوں نے بھی اور اہل علم نے بھی ( اور معبود بھی وہ اس شان کے ہیں کہ) اعتدال کے ساتھ انتظام رکھنے والے ہیں (ف 2) ان کے سوا کوئی معبود (ہونے کے لائق) نہیں وہ زبردست حکمت والے ہیں۔ (18)
2۔ قائما بالقسط کی صفت غالبا اس لئے بڑھادی کہ وہ ایسے نہیں کہ صرف اپنی تعظیم و عبادت ہی کراتے ہوں، بلکہ وہ سب کے کام بھی بناتے ہیں۔
Top