Bayan-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 34
ذُرِّیَّةًۢ بَعْضُهَا مِنْۢ بَعْضٍ١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۚ
ذُرِّيَّةً : اولاد بَعْضُهَا : وہ ایک مِنْ : سے بَعْضٍ : دوسرے وَاللّٰهُ : اور اللہ سَمِيْعٌ : سننے والا عَلِيْمٌ : جاننے والا
بعضے ان میں بعضوں کی اولاد ہیں (ف 2) اور اللہ تعالیٰ خوب سننے والے ہیں اور خوب جاننے والے ہیں۔ (34)
2۔ یہ جو فرمایا کہ ایک دوسرے کی اولاد ہے شاید مقصود اس سے ان سب حضرات کا اتحاد یا شرف ذاتی کے ساتھ شرف نسبت کا بیان فرمانا ہو، اور اس امر کا جتلانا ہو کہ رسول اللہ ﷺ کے آباء و اجداد میں بھی نبوت رہی ہے، اگر آپ کو نبوت مل گئی تو بعید کیا ہے۔ واللہ اعلم
Top