Bayan-ul-Quran - Yaseen : 48
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
وَيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں مَتٰى : کب ھٰذَا الْوَعْدُ : یہ وعدہ اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو صٰدِقِيْنَ : سچے
اور یہ لوگ (بطور انکار) کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب ہوگا اگر تم سچے ہو۔ (ف 2)
2۔ اوپر مضمون توحید اور اس کے ساتھ ترہیب عذاب آخرت سے اجمالا مذکور تھا۔ اب احوال آخرت کسی قدر تفصیل کے ساتھ مذکور ہیں، اور اس کے اخیر میں لو نشاء لطمسنا سے احتمال عذاب دنیا سے تہدید ہے جس سے مابین ایدیکم کی ایک گونہ شرح ہوگئی۔
Top