Bayan-ul-Quran - Yaseen : 58
سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ
سَلٰمٌ ۣ : سلام قَوْلًا : فرمایا جائے گا مِّنْ : سے رَّبٍّ رَّحِيْمٍ : مہربان، پروردگار
ان کو پروردگار کی طرف سے سلام فرمایا جاوے گا۔ (ف 6)
6۔ یعنی حق تعالیٰ خود فرمادیں گے السلام علیکم یا اھل الجنة۔ (فائدہ) مقصود سلام سے جنت میں یا محض اکرام ہے، یا بشارت و اخبار ہے سلامت دائمی سے، پس یہ شبہ نہ رہا کہ انشاء و دعائے سلامت تحصیل حاصل ہے۔
Top