Bayan-ul-Quran - Al-Fath : 14
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کیلئے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں کی وَالْاَرْضِ ۭ : اور زمین يَغْفِرُ : وہ بخش دے لِمَنْ : جس کو يَّشَآءُ : وہ چاہے وَيُعَذِّبُ : اور عذاب دے مَنْ يَّشَآءُ ۭ : جس کو وہ چاہے وَكَانَ اللّٰهُ : اور ہے اللہ غَفُوْرًا : بخشنے والا رَّحِيْمًا : مہربان
اور تمام آسمان و زمین کی سلطنت اللہ کی ہے وہ جس کو چاہے بخشدے اور جس کو چاہے سزا دے (ف 2) اور اللہ تعالیٰ بڑا غفور رحیم ہے۔ (ف 3)
2۔ چناچہ مومن کے لئے مغفرت اور کافر کے لئے عذاب چاہا اور اسی طرح ٹھہرایا۔ 3۔ یعنی کافر گو مستحق سزا ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ ایسا غفور و رحیم ہے کہ وہ اگر ایمان لے آئے تو اس کو بھی بخش دیتا ہے۔
Top