Bayan-ul-Quran - At-Tur : 16
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
اِصْلَوْهَا : جھلسو اس میں فَاصْبِرُوْٓا : پس صبر کرو اَوْ لَا تَصْبِرُوْا ۚ : یا نہ تم صبر کرو سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ ۭ : برابر ہے تم پر اِنَّمَا تُجْزَوْنَ : بیشک تم بدلہ دیئے جاتے ہو مَا كُنْتُمْ : جو تھے تم تَعْمَلُوْنَ : تم عمل کرتے
اسمیں داخل ہو پھر خواہ (اس کی) سہار کرنا یا سہار نہ کرنا تمہارے حق میں دونوں برابر ہیں (ف 7) ۔ جیسا تم کرتے تھے ویسا ہی بدلہ تم کو دیا جائیگا۔ (ف 8)
7۔ نہ یہ ہوگا کہ تمہاری ہائے واویلا سے نجات ہوجائے، اور نہ یہ ہوگا کہ تمہاری تسلیم وانقیاد و سکوت پر ترحم کر کے نکال دیا جائے بلکہ ہمیشہ اسی میں رہنا ہوگا۔ 8۔ یعنی تم کفر کیا کرتے تھے جو کہ اشد عصیان اور عقوق و کمالات غیر متناہیہ الہیہ کا کفران ہے، پس بدلہ میں عذاب و دوزخ نصیب ہوگا جو کہ عذاب اشد و غیر متناہی ہے۔
Top