Bayan-ul-Quran - Al-A'raaf : 174
وَ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نُفَصِّلُ : ہم کھول کر بیان کرتے ہیں الْاٰيٰتِ : آیتیں وَلَعَلَّهُمْ : اور تاکہ وہ يَرْجِعُوْنَ : رجوع کریں
ہم اس طرح آیات کو صاف صاف بیان کیا کرتے ہیں اور تاکہ وہ باز آجاویں۔ (ف 3) (174)
3۔ اوپر اثناء احوال بنی اسرائیل میں ان کا مامور باحکام الہییة ہونا اور ذکر میثاق عالم ارواح میں تمام آدمیوں کا مامور بتوحید ہونا مقصود اور ان مذکورین کا توحید و رسالت کے انکار سے ان عہود کے خلاف کرنا ضمنا مذکور ہوا تھا آگے بعد علم احکام کے ان کے خلاف کرنے والے کی مثال بیان فرماتے ہیں۔
Top