Bayan-ul-Quran - An-Naba : 40
اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠   ۧ
اِنَّآ اَنْذَرْنٰكُمْ : بیشک ہم نے، خبردار کیا ہم نے تم کو عَذَابًا قَرِيْبًا ڄ : قریبی عذاب سے يَّوْمَ يَنْظُرُ : جس دن دیکھے گا الْمَرْءُ : انسان مَا قَدَّمَتْ يَدٰهُ : جو آگے بھیجا اس کے دونوں ہاتھوں نے وَيَقُوْلُ الْكٰفِرُ : اور کہے گا کافر يٰلَيْتَنِيْ : اے کاش کہ میں كُنْتُ تُرٰبًا : میں ہوتا مٹی/خاک
ہم نے تم کو ایک نزدیک آنے والے عذاب سے ڈرایا ہے (جو کہ ایسے دن میں واقع ہونے والا ہے جس دن ہر شخص ان اعمال کو (اپنے سامنے حاضر) دیکھ لے گا جو اس نے اپنے ہاتھوں کیے ہوں گے اور کافر (حسرت سے) کہے گا کاش میں مٹی ہوجاتا (تاکہ عقاب سے بچتا) ۔ (ف 1)
1۔ اور یہ اس وقت کہے گا جب بہائم مٹی کردیئے جائیں گے۔ رواہ فی الدر عن ابی ہریرہ یا وہ معنی مراد ہوں جو سورة نساء لو تسوی بھم الارض میں گزرے ہیں۔
Top