Bayan-ul-Quran - Ash-Sharh : 3
الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ
الَّذِيْٓ اَنْقَضَ : جس نے توڑدی ظَهْرَكَ : آپ کی پشت
جس نے آپ کی کمر توڑ رکھی تھی۔ (ف 6)
6۔ وزر سے مراد وہ مباح امور ہیں جو آپ سے احیانا بر بنا تصور کسی حکمت کے صادر ہوجاتے تھے اور بعد میں ان کا خلاف حکمت اور خلاف اولی ثابت ہوتا تھا اور آپ بوجہ علو شان وغایت قرب کے اس سے ایسے ہی مغموم ہوتے تھے جس طرح کوئی گناہ سے مغموم ہوتا ہے اس میں ان پر مواخذہ نہ ہونے کی بشارت ہے۔
Top