Dure-Mansoor - Yunus : 96
اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ
اِنَّ الَّذِيْنَ : بیشک وہ لوگ جو حَقَّتْ : ثابت ہوگئی عَلَيْهِمْ : ان پر كَلِمَتُ : بات رَبِّكَ : تیرا رب لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان نہ لائیں گے
بیشک جن لوگوں پر آپ کے رب کی بات ثابت ہوچکی ہے وہ ایمان نہ لائیں گے
1:۔ عبدالرزاق ابن جریر وابن منذر وابن ابی حاتم وابوالشیخ رحمہم اللہ نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ ” ان الذین حقت علیہم کلمت ربک لایومنون (96) ولو جآ ءتہم کل ایۃ حتی یروا العذاب الالیم (97) سے مراد ہے کہ ان پر اللہ کا غصہ بہت ہوگیا بوجہ اس کے کہ انہوں نے نافرمانی کی۔
Top