Dure-Mansoor - Hud : 23
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخْبَتُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ اٰمَنُوْا : ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : نیک وَاَخْبَتُوْٓا : اور عاجزی کی اِلٰي رَبِّهِمْ : اپنے رب کے آگے اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : جنت والے هُمْ : وہ فِيْهَا : اس میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہیں گے
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور اپنے رب کی طرف جھکے یہ لوگ جنت والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
ایمان اور اعمال صالحہ کی پابندی کرنے والے جنتی ہیں : 1:۔ ابن جریر وابن ابی حاتم وابو الشیخ رحمہم اللہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” واخبتوا “ یعنی انہوں نے خوف کھایا۔ 2:۔ ابن جریر (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ” الاخبات “ کا معنی ہے انابت یعنی اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری کرتا ہے۔ 3:۔ عبدالرزاق وابن جریر وابو الشیخ رحمہم اللہ نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ ” الاخبات “ سے خشوع اور تواضع مراد ہے۔ 4:۔ ابن جریر وابو الشیخ رحمہما اللہ نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” واخبتوا الی ربہم “ سے مراد ہے کہ وہ اپنے رب کی طرف مطمئن ہوگئے۔
Top