بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Dure-Mansoor - Ar-Ra'd : 1
الٓمّٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ١ؕ وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ
الٓمّٓرٰ : الف لام میم را تِلْكَ : یہ اٰيٰتُ : آیتیں الْكِتٰبِ : کتاب وَالَّذِيْٓ : اور وہ جو کہ اُنْزِلَ : اتارا گیا اِلَيْكَ : تمہاری طرف مِنْ رَّبِّكَ : تمہارے رب کی طرف سے الْحَقُّ : حق وَلٰكِنَّ : اور لیکن (مگر) اَكْثَرَ النَّاسِ : اکثر لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے
الٓر یہ کتاب کی آیتیں ہیں، اور آپ کے رب کی طرف سے جو کچھ آپ کی طرف اتارا گیا حق ہے، لیکن بہت سے لوگ ایمان نہیں لاتے
1:۔ ابن جریر وابوالشیخ رحمہما اللہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ” الٓر “ سے مراد ہے میں اللہ ہوں میں دیکھ رہا ہوں۔ 2:۔ ابن جریر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” تلک ایت الکتب “ یعنی توراۃ اور انجیل (آیت ) ” والذی انزل الیک من ربک الحق “ یعنی قرآن مجید۔ 3:۔ ابن جریر وابو الشیخ (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” تلک ایت الکتب “ یعنی وہ کتابیں جو قرآن سے پہلے تھیں (آیت) ” والذی انزل الیک من ربک “ یعنی یہ قرآن مجید۔
Top