Dure-Mansoor - Al-Anbiyaa : 35
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١ؕ وَ نَبْلُوْكُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَةً١ؕ وَ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ
كُلُّ نَفْسٍ : ہر جی ذَآئِقَةُ : چکھنا الْمَوْتِ : موت وَنَبْلُوْكُمْ : اور ہم تمہیں مبتلا کرینگے بِالشَّرِّ : برائی سے وَالْخَيْرِ : اور بھلائی فِتْنَةً : آزمائش وَاِلَيْنَا : اور ہماری ہی طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹ کر آؤگے
ہرجان موت کا مزہ چھکنے والی ہے اور ہم تمہیں بری اور بھلی حالتوں کے ذریعہ اچھی طرح آزماتے ہیں۔ اور تم ہماری ہی طرف واپس کردیئے جاؤ گے۔
1:۔ ابن جریر ابن منذر ابن ابی حاتم اللالکائی نے سنہ میں ابن عباس ؓ سے (آیت) ” ونبلوکم بالشر والخیر فتنۃ “ کے بارے میں روایت ک، یا کہ ہم تم کو آزمائیں گے تنگدستی اور خوشحالی سے صحت سے اور بیماری سے مالداری سے اور غربت سے حلال سے اور حرام سے اطاعت سے اور معصیت سے ہدایت سے اور گمراہی سے (واللہ اعلم )
Top