Dure-Mansoor - Al-Muminoon : 118
وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠   ۧ
وَقُلْ : اور آپ کہیں رَّبِّ : اے میرے رب اغْفِرْ : بخش دے وَارْحَمْ : اور رحم فرما وَاَنْتَ : اور تو خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ : بہترین رحم کرنے والا ہے
اور آپ یوں دعا کیجئے کہ اے میرے رب بخش دیجئے اور رحم فرمائیے بلاشبہ آپ رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر رحم فرمانے والے ہیں
1۔ ابن ابی شیبہ واحمد والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی وابن ماجہ وابن خزیمہ وابن ابی حاتم وابن حبان والبیہقی نے ابوبکر صدیق ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ مجھے کوئی دعا سکھائیے کہ جس کے ذریعہ میں اپنی نماز میں دعا کرتا رہوں آپ نے فرمایا یوں کہو۔ اللہم انی ظلمت نفسی ظلم کثیر وانہ لا یغفر الذنوب الا انت فاغفر لی مغفرۃ من عندہ وارحمنی انک انت الغفور الرحیم۔ اے اللہ میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا اور بلاشبہ آپ کے سوا کوئی گناہ نہیں بخش سکتا مجھے بخش دیجئے اپنے پاس سے مغفرت کرتے ہوئے اور مجھ پر رحم فرمائیے بلاشبہ آپ ہی بخشنے والے اور رحم کرنے والے ہیں۔ الحمد للہ سورة المومنون ختم ہوئی۔
Top