Dure-Mansoor - Ash-Shu'araa : 215
وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ
وَ : اور اخْفِضْ : جھکاؤ جَنَاحَكَ : اپنا بازو لِمَنِ : اس کے لیے جس نے اتَّبَعَكَ : تمہاری پیروی کی مِنَ : سے الْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں
اور ان لوگوں کے ساتھ تواضع کے ساتھ پیش آئیے جو اہل ایمان آپ کا اتباع کرنے والے ہیں
1۔ ابن جریر وابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ جب آیت ” وانذر عشیرت الاقربین “ نازل ہوئی تو آپ نے اپنے گھروالوں اور اپنے خاندان والوں سے اسکام کا آغاز فرمایا تو یہ کام مسلمانوں پر بھاری گزرا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائی آیت ” واخفض جناحک لمن اتبعک من المومنین۔ 2۔ ابن ابی حاتم نے ابن زید (رح) سے آیت ” واخفض جناحک لمن اتبعک “ کے بارے میں روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مومنین کے لیے فرمایا کہ ان لوگوں کے ساتھ شفقت سے پیش آؤ اور فرمایا آیت ” فان عصوک فقل انی بریء مما تعملون “ (یعنی اگر وہ تیری نافرمانی کریں تو فرمادیجیے کہ میں بری ہوں ان کاموں سے جو تم کرتے ہو ان کو اس کام کا حکم دیا گیا پھر اس کو منسوخ کردیا گیا۔ پھر ان کے ساتھ جہاد کرنے کا حکم دیا۔
Top