Dure-Mansoor - Al-Qasas : 12
وَ حَرَّمْنَا عَلَیْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰۤى اَهْلِ بَیْتٍ یَّكْفُلُوْنَهٗ لَكُمْ وَ هُمْ لَهٗ نٰصِحُوْنَ
وَحَرَّمْنَا : اور ہم نے روک رکھا عَلَيْهِ : اس سے الْمَرَاضِعَ : دودھ پلانیوالی (دوائیاں) مِنْ قَبْلُ : پہلے سے فَقَالَتْ : وہ (موسی کی بہن) بولی هَلْ اَدُلُّكُمْ : کیا میں بتلاؤں تمہیں عَلٰٓي اَهْلِ بَيْتٍ : ایک گھر والے يَّكْفُلُوْنَهٗ : وہ اس کی پرورش کریں لَكُمْ : تمہارے لیے وَهُمْ : اور وہ لَهٗ : اس کے لیے نٰصِحُوْنَ : خیر خواہ
اور ہم نے پہلے ہی سے موسیٰ پر دودھ پلانے والیوں پر بندش کر رکھی تھی سو موسیٰ کی بہن بولی کیا میں تمہیں ایسے گھرانے کا پتہ بتادوں جو تمہارے لیے اس کی پرورش کریں اور وہ اس کے خیر خواہ بھی ہوں
1۔ الفریابی وابن جریر وابن ابی حاتم والحاکم وصححہ وابن عباس ؓ نے فرمایا آیت وحرمنا علیہ المراضع من قبل یعنی کوئی دودھ پلانے والی نہ لائی جاتی جسے آپ قبول کرتے۔ 2۔ الفریابی وعبد بن حمید وابن جریر مجاہد رحمۃ اللہ علہ سے روایت کیا کہ آیت وحرمنا علیہ المراضع من قبل یعنی کسی عورت کی چھاتی کو آپ نے قبول نہیں کیا یہاں تک کہ وہ اپنی ماں کی طرف لوٹ آئے۔ 3۔ ابن جریر وابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ جب اس کی بہن نے کہا آیت ہل ادلکم علی اہل بیت یکفلونہ لکم وہم لہ نصحون کیا میں تم کو ایسے گھرانے کا بتاؤں جو تماہرے لیے اس بچے کی پرورش کریں اور اس کی خیر خواہی کرتے رہیں تو لوگوں نے کہا کہ تو اس بچے کو جانتی ہے تو اس نے کہا میں نے اس سے بادشاہ کی خیر خواہی کا ارادہ کیا کہ وہ لوگ بادشاہ کے خیر خواہ ہیں۔ 4۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وحرمنا علیہ المراضع یعنی جو عورت بھی آپ کے پاس لائی جاتی مگر آپ اس کا پستان نہ پکڑتے یعنی اس کا دودھ نہ پیا۔ آیت ولتعلم ان وعدللہ حق یعنی اس کا وعدہ کہ وہ اس کی طرف لوٹادے گا اور اس کو رسولوں میں سے بنادے گا اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ ایسا ہی کیا اپنا وعدہ پورا فرمایا۔ 5۔ ابن ابی حاتم نے ابو عمران جونی ؓ سے روایت کیا کہ فرعون ہر دن موسیٰ کی والدہ کو مسوی کے دودھ پلانے پر ایک دینار دیتا تھا۔ 6۔ ابو داوٗ دنے مراسیل میں جبیر بن نفیر ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ان لوگوں کی مثال جو میری امت میں سے جہاد کرتے ہیں اور انعام لیتے ہیں یعنی اپنے دشمن پر قوت والے ہوتے ہیں جیسے موسیٰ کی والدہ کی مثال کہ وہ اپنے بچے کو دودھ پلاتی تھی اور اس پر اجر بھی لیتی تھی۔
Top