Dure-Mansoor - Al-Qasas : 65
وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِیْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن يُنَادِيْهِمْ : وہ پکارے گا انہیں فَيَقُوْلُ : تو فرمائے گا مَاذَآ : کیا اَجَبْتُمُ : تم نے جواب دیا الْمُرْسَلِيْنَ : پیغمبر (جمع)
اور جس دن انہیں آواز دے گا سو فرمائے گا کہ تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا
1۔ ابن المبارک فی الزہد وعبد بن حمید والنسائی والطبرانی وابن مردویہ نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا کوئی ایسا نہیں ہے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ تنہائی میں بات کریں گے جیسے تم میں سے کوئی چودھویں رات کو چاند کے ساتھ تنہائی میں سرگوشیاں کرتا ہے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اے ابن آدم ! کس چیز نے میرے بارے میں تجھے دھوکے میں ڈال دیا اے ابن آدم تو نے رسولوں کو کیا جواب دیا۔ 2۔ الفریابی وعبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہدرحمۃ اللہ علیہ سے روایت کیا کہ آیت فعمیت علیہم الانباء یعنی الانباء سے مراد ہے دلائل آیت یومئذ فہم لایتساء لون یعنی اس دن نسبت کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔
Top