Dure-Mansoor - Al-Ankaboot : 43
وَ تِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ١ۚ وَ مَا یَعْقِلُهَاۤ اِلَّا الْعٰلِمُوْنَ
وَتِلْكَ : اور یہ الْاَمْثَالُ : مثالیں نَضْرِبُهَا : ہم وہ بیان کرتے ہیں لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے وَمَا يَعْقِلُهَآ : اور نہیں سمجھتے نہیں اِلَّا : سوا الْعٰلِمُوْنَ : جاننے والے
اور ہم یہ مثالیں لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں ان کو بس علم والے ہی سمجھتے ہیں
1۔ ابن ابی حاتم نے عمرو بن مرہ (رح) سے روایت کیا کہ اللہ کی کتاب میں کسی آیت سے نہیں گزر ا کہ میں نے اس کو نہ پہچانا ہو تو وہ مجھے رنج میں ڈال دیتی۔ کیونکہ میں نے اللہ تعالیٰ کو یہ فرماتے ہوئے سنا آیت وتلک الامثال نضربہا للناس وما یعقلہا الا العلمون کہ یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں اور اس کو نہیں سمجھتے مگر عالم۔
Top