Dure-Mansoor - Al-Ankaboot : 57
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ١۫ ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ
كُلُّ نَفْسٍ : ہر شخص ذَآئِقَةُ : چکھنا الْمَوْتِ ۣ : موت ثُمَّ اِلَيْنَا : پھر ہماری طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹائے جاؤ گے
ہر نفس موت کو چکھنے والا ہے پھر تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے
1۔ ابن مردویہ نے علی بن ابی طالب ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب یہ آیت انک میت وانہم میتون الذمر نازل ہوئی تو میں نے عرض کیا اے میرے رب کیا ساری مخلوق مرجائے گی اور انبیاء باقی رہیں گے پھر یہ آیت نازل ہوئی آیت کل نفس ذائقۃ الموت ثم الینا ترجعون یعنی ہر جان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے پھر ہماری طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
Top