Dure-Mansoor - Al-A'raaf : 11
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ١ۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ شَدِیْدُ الْعِقَابِ
كَدَاْبِ : جیسے۔ معاملہ اٰلِ فِرْعَوْنَ : فرعون والے وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو کہ مِنْ قَبْلِهِمْ : سے۔ ان سے پہلے كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیتیں فَاَخَذَھُمُ : سو انہیں پکڑا اللّٰهُ : اللہ بِذُنُوْبِهِمْ : ان کے گناہوں پر وَاللّٰهُ : اور اللہ شَدِيْدُ : سخت الْعِقَابِ : عذاب
ان کا طریقہ وہی ہے جو آل فرعون کا اور ان لوگوں کا تھا جو ان سے پہلے تھے، ان لوگون نے ہماری آیات کو جھٹلایا، سو اللہ نے ان کو پکڑ لیا ان کے گناہوں کی وجہ سے، اور اللہ سخت عذاب والا ہے۔
(1) ابن جریرابن ابی حاتم نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا ہے کہ لفظ آیت ” کداب ال فرعون “ سے مراد ہے جیسے فرعون والوں کے اعمال۔ (2) ابن المنذر اور ابو الشیخ نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” کداب ال فرعون “ سے مراد ہے ان کے کام کی طرح۔ (3) ابن جریر نے ابن اسحاق اور بیہقی نے دلائل میں ابو الشیخ نے مجاہد (رح) سے روایت کیا ہے کہ ربیع (رح) سے روایت کیا ہے کہ لفظ آیت ” کداب ال فرعون “ سے مراد ہے جیسے ان کے طریقے۔
Top