Dure-Mansoor - Aal-i-Imraan : 78
وَ اِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِیْقًا یَّلْوٗنَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالْكِتٰبِ لِتَحْسَبُوْهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَ مَا هُوَ مِنَ الْكِتٰبِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ مَا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک مِنْھُمْ : ان سے (ان میں) لَفَرِيْقًا : ایک فریق يَّلْوٗنَ : مروڑتے ہیں اَلْسِنَتَھُمْ : اپنی زبانیں بِالْكِتٰبِ : کتاب میں لِتَحْسَبُوْهُ : تاکہ تم سمجھو مِنَ : سے الْكِتٰبِ : کتاب وَمَا : حالانکہ نہٰں ھُوَ : وہ مِنَ : سے الْكِتٰبِ : کتاب وَيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں ھُوَ : وہ مِنْ : سے عِنْدِ : طرف اللّٰهِ : اللہ وَمَا : حالانکہ نہیں ھُوَ : وہ مِنْ : سے عِنْدِ : طرف اللّٰهِ : اللہ وَيَقُوْلُوْنَ : وہ بولتے ہیں عَلَي : پر اللّٰهِ : اللہ الْكَذِبَ : جھوٹ وَھُمْ : اور وہ يَعْلَمُوْنَ : وہ جانتے ہیں
اور بلاشبہ ان میں ایک گروہ ایسا ہے جو اپنی زبانوں کو موڑ کر کتاب بیان کرتا ہے تاکہ تم اس کو کتاب سے سمجھو حالانکہ وہ کتاب سے نہیں ہے، اور وہ کہتے ہیں کہ وہ اللہ کے پاس سے ہے حالانکہ وہ اللہ کے پاس سے نہیں ہے، اور وہ اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں۔
(1) ابن جریر وابن ابی حاتم نے عوفی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا ہے لفظ آیت ” وان منہم لفریقا یلون السنتہم بالکتب “ میں وہ یہودی مراد ہیں کہ جو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں زیادتی کردیتے تھے جو اللہ تعالیٰ نے اتارا تھا۔ (2) الفریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا ہے کہ لفظ آیت ” یلوء السنتہم بالکتب “ سے مراد ہے کہ وہ کتاب اللہ میں تحریف کر ڈالتے تھے۔ (3) ابن المنذر وابن ابی حاتم نے وھب بن منبہ (رح) سے روایت کیا ہے کہ بلاشہ تورات اور انجیل کو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے نازل کیا تھا ان دونوں میں سے ایک حرف بھی تبدیل نہیں ہوا تھا لیکن ان لوگوں نے (لوگوں کو) گمراہ کیا اور تحریف اور (غلط) تاویل کے ساتھ اور اپنے پاس سے اس میں لکھ دیتے تھے اور کہتے تھے ” ھو من عند اللہ وما ھو من عند اللہ “ (یعنی یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے حالانکہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ ہوتا تھا) لیکن اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتابیں ہیں وہ محفوظ ہیں ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
Top