Dure-Mansoor - Aal-i-Imraan : 85
وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُ١ۚ وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
وَمَنْ : اور جو يَّبْتَغِ : چاہے گا غَيْرَ : سوا الْاِسْلَامِ : اسلام دِيْنًا : کوئی دین فَلَنْ : تو ہرگز نہ يُّقْبَلَ : قبول کیا جائیگا مِنْهُ : اس سے وَھُوَ : اور وہ فِي : میں الْاٰخِرَةِ : آخرت مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : نقصان اٹھانے والے
اور جو کوئی شخص اسلام کے علاوہ کسی دین کو طلب کرے گا تو ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں تباہ کاروں میں سے ہوگا۔
(1) احمدو طبرانی نے الاوسط میں حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ نے فرمایا قیامت کے دن اعمال آئیں گے نماز آئے گی اور کہے گی اے میرے رب میں نماز ہوں اللہ تعالیٰ فرمائیں گے بلاشبہ تو خیر پر ہے اور صدقہ آئے گا وہ کہے گا اے میرے رب میں صدقہ ہوں اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تو بھی خیر پر ہے پھر روزہ آئے گا وہ کہے گا میں روزہ ہوں اللہ تعالیٰ فرمائیں گے بلاشبہ تو بھی خیر پر ہے پھر اس طرح سارے اعمال آئیں گے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے بلاشبہ تو خیر پر ہے پھر اسلام آئے گا وہ کہے گا اے میرے رب ! آپ سلام ہیں اور میں اسلام ہوں اللہ تعالیٰ فرمائیں گے بلاشبہ تو خیر پر ہے آج کے دن تیری وجہ سے پکڑوں گا اور تیری وجہ سے عطا کروں گا اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا لفظ آیت ” ومن یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ وھو فی الاخرۃ من الخسرین “۔
Top