Dure-Mansoor - An-Nisaa : 64
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ جَآءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا
وَمَآ : اور نہیں اَرْسَلْنَا : ہم نے بھیجا مِنْ رَّسُوْلٍ : کوئی رسول اِلَّا : مگر لِيُطَاعَ : تاکہ اطاعت کی جائے بِاِذْنِ اللّٰهِ : اللہ کے حکم سے وَلَوْ : اور اگر اَنَّھُمْ : یہ لوگ اِذْ ظَّلَمُوْٓا : جب انہوں نے ظلم کیا اَنْفُسَھُمْ : اپنی جانوں پر جَآءُوْكَ : وہ آتے آپ کے پاس فَاسْتَغْفَرُوا : پھر بخشش چاہتے وہ اللّٰهَ : اللہ وَاسْتَغْفَرَ : اور مغفرت چاہتا لَھُمُ : ان کے لیے الرَّسُوْلُ : رسول لَوَجَدُوا : تو وہ ضرور پاتے اللّٰهَ : اللہ تَوَّابًا : توبہ قبول کرنیوالا رَّحِيْمًا : مہربان
اور ہم نے پیغمبر نہیں بھیجے مگر اسی لئے کہ بحکم خداوندی ان کی فرمانبرداری کی جائے اور جب انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا آپ کے پاس آتے پھر اللہ سے مغفرت مانگتے اور رسول ان کے لئے استغفار کرتا تو ضرور اللہ کو توبہ قبول کرنے والا اور مہربانی فرمانے والا پالیتے۔
(1) ابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” وما ارسلنا من رسول الا لیطاع باذن اللہ “ سے مراد ہے کہ ان کے لئے واجب ہے کہ وہ ان کی اطاعت کریں جن کو اللہ چاہتے ہیں (یعنی رسولوں کی) اور وہ کسی ایک بھی اطاعت نہیں کرتا مگر اللہ کے حکم سے اطاعت کرتا ہے۔ (2) ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ یہ آیت ” ولو انہم اذ ظلموا انفسہم “ ایک یہودی اور ایک مسلمان کے بارے میں نازل ہوئی جو اپنا فیصلہ کعب بن اشرف کے پاس لے گئے۔ (3) ابن المنذر وابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ استغفار دو طرح پر ہیں ایک کلام میں اور ایک عمل میں کلام میں استغفار اس لئے ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں لفظ آیت ” ولو انہم اذ ظلموا انفسہم جاءوک فاستغفروا اللہ واستغفر لہم الرسول “ اور عمل والے استغفار کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں لفظ آیت ” وما کان معذبہم وہم یستغفرون “ (الانفال آیت 33) یہاں یہی مراد ہے کہ وہ ایسا عمل کریں جو مغفرت طلب کرنے والا ہے جبکہ تو جانتا ہے کہ عنقریب لوگ آگ میں داخل ہوں گے حالانکہ وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتے ہوں گے اپنی زبانوں سے ان لوگوں میں سے جو اسلام کا دعوی کرتے ہیں اور مساوی ملتوں میں سے (جو مسلمان نہیں ) ۔
Top