Dure-Mansoor - Al-Kahf : 15
وَ مِنْ اٰیٰتِهِ الْجَوَارِ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِؕ
وَمِنْ اٰيٰتِهِ : اور اس کی نشانیوں میں سے ہیں الْجَوَارِ : کشتیاں فِي الْبَحْرِ : سمندر میں كَالْاَعْلَامِ : پہاڑوں کی طرح
اور ان کی نشانیوں میں سے کشتیاں ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح ہیں
1:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ’ ’ ومن ایتہ الجوار فی البحر “ (اور اس کی نشانیوں میں سے وہ جہاز ہیں جو سمندروں میں ہیں) یعنی کشتیاں ” کالا علام “ یعنی پہاڑوں کی طرح۔ 2:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ اس سمندر کی کشتیاں ہوا کے ساتھ چلتی ہیں جب ان سے ہوا ٹھہر جاتی ہے تو کشتیاں بھی ٹھہر جاتی ہیں۔
Top