Dure-Mansoor - Al-Fath : 17
لَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ١ؕ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ مَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْهُ عَذَابًا اَلِیْمًا۠   ۧ
لَيْسَ : نہیں عَلَي الْاَعْمٰى : اندھے پر حَرَجٌ : کوئی تنگی (گناہ) وَّلَا : اور نہیں عَلَي الْاَعْرَجِ : لنگڑے پر حَرَجٌ : کوئی گناہ وَّلَا : اور نہ عَلَي الْمَرِيْضِ : مریض پر حَرَجٌ ۭ : کوئی گناہ وَمَنْ : اور جو يُّطِعِ اللّٰهَ : اطاعت کریگا اللہ کی وَرَسُوْلَهٗ : اور اسکے رسول کی يُدْخِلْهُ : وہ داخل کریگا اسے جَنّٰتٍ : باغات تَجْرِيْ : بہتی ہیں مِنْ تَحْتِهَا : ان کے نیچے الْاَنْهٰرُ ۚ : نہریں وَمَنْ يَّتَوَلَّ : اور جو پھر جائے گا يُعَذِّبْهُ : وہ عذاب دے گا اسے عَذَابًا اَلِيْمًا : عذاب دردناک
نابینا پر کوئی گناہ نہیں اور لنگڑے پر کوئی گناہ نہیں اور بیمار پر کوئی گناہ نہیں اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے وہ اسے ایسی جنتوں میں داخل فرماے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور جو شخص روگردانی کرے وہ اسے دردناک عذاب دے گا
1:۔ الطبرانی نے سند حسن کے ساتھ زید بن ثابت ؓ سے روایت کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے لئے لکھا کرتا تھا اور میں قلم کو اپنے کان پر رکھتا تھا اچانک قتال کا حکم ہوا (پھر) اچانک ایک اندھا آیا اور اس نے کہا میرے لئے کیا حکم ہے اور میں نابینا ہوں تو یہ آیت نازل ہوئی (آیت ) ” لیس علی الاعمی حرج “ الایہ پھر فرمایا یہ آیت جہاد کے بارے میں ہے ان پر کوئی جہاد نہیں جب وہ طاقت نہیں رکھتے۔
Top