Dure-Mansoor - Al-Fath : 21
وَّ اُخْرٰى لَمْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهَا قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا
وَّاُخْرٰى : اور ایک اور (فتح) لَمْ تَقْدِرُوْا : تم نے قابو نہیں پایا عَلَيْهَا : اس پر قَدْ اَحَاطَ اللّٰهُ : گھیر رکھا ہے اللہ نے بِهَا ۭ : اس کو وَكَانَ اللّٰهُ : اور ہے اللہ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے پر قَدِيْرًا : قدرت رکھنے والا
اور ایک فتح اور بھی ہے جو تمہارے قابو میں نہیں آئی خدا تعالیٰ اس کو احاطہ علمی میں لئے ہوئے ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے
38:۔ عبد بن حمید (رح) نے عطیہ (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ” واخری لم تقدروا علیھا “ سے فارس کی فتح مراد ہے۔ 39:۔ عبد بن حمید نے جویبر (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ” واخری لم تقدروا علیھا “ سے مراد ہے کہ بعض یہ گمان کرتے ہیں کہ اسے عربی گاؤں اور بستیاں ہیں اور بعض دوسرے لوگ گمان کرتے ہیں کہ وہ فارس اور روم کی فتوحات ہیں۔ 40:۔ عبدالرزاق (رح) وعبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ” واخری لم تقدروا علیھا “ یعنی ہم کو یہ بات پہنچی ہے کہ اس سیم کہ کی فتح مراد ہے۔ 41:۔ عبد بن حمید (رح) نے عکرمہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ” واخری لم تقدروا علیھا “ سے حنین کی فتح مراد ہے۔ 42:۔ ابن جریر (رح) وابن مردویہ (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ” واخری لم تقدروا علیھا “ سے خیبر مراد ہے۔ 43:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ” ولوقتلکم الذین کفروا لولوا الادبار “ (اگر کافر تم سے لڑیں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے) سے مکہ والے مراد ہیں۔ (واللہ اعلم )
Top