Dure-Mansoor - Al-Hujuraat : 10
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۠   ۧ
اِنَّمَا : اسکے سوا نہیں الْمُؤْمِنُوْنَ : مومن (جمع) اِخْوَةٌ : بھائی فَاَصْلِحُوْا : پس صلح کرادو بَيْنَ : درمیان اَخَوَيْكُمْ ۚ : اپنے بھائیوں کے وَاتَّقُوا اللّٰهَ : اور ڈرو اللہ سے لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم پر تُرْحَمُوْنَ : رحم کیا جائے
ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں سو اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرادو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
قولہ تعالیٰ : (آیت ) ” انما المؤمنون اخوۃ “ 15:۔ عبد بن حمید (رح) وابن المنذر (رح) نے ابن سرین (رح) سے روایت کیا کہ وہ (آیت ) ” انما المؤمنون اخوۃ فاصلحوا بین اخویکم “ میں ”’ اخواتکم “ کو یاء کے ساتھ پڑھتے تھے۔ 16:۔ ابن مردویہ (رح) نے اور بیہقی (رح) نے اپنی سنن میں عاصم (رح) سے روایت کیا کہ وہ اس کو یاء کے ساتھ پڑھتے تھے۔ ابن مردویہ (رح) نے اور بیہقی (رح) نے اپنی سنن میں عاصم (رح) سے روایت کیا کہ عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ میں نے اس کے مثل کوئی چیز نہیں دیکھی جتنا میں اس سے اعراض کیا جو اس آیت میں ہے (آیت ) ” وان طآئفتن من المؤمنین اقتتلوا فاصلحوا بینھما “ الایہ 17:۔ احمد نے فہید بن مطرف الغفاری ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ سے ایک سائل نے سوال کیا اگر کوئی حملہ کرنے والے پر حملہ کرے تو وہ کیا کرے فرمایا اگر اس نے تجھ کو قتل کردیا تو تو جنت میں ہوگا اور اگر تو نے اس کو قتل کردیا تو وہ دوزخ میں ہوگا۔ مظلوم کا ساتھی بنو : 18:۔ ابن ابی شیبہ (رح) نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ” وان طآئفتن من المؤمنین اقتتلوا “ (سے لیکر) فقاتلوا التی تبغی “ تک، سے مراد ہے (کہ ان سے لڑو) تلوار کے ساتھ پھر پوچھا گیا ان کے مقتول کیسے ہوں گے (یعنی ان کا انجام کیا ہوگا فرمایا وہ شہداء ہیں جن کو رزق دیا جاتا ہے پوچھا گیا دوسرے بغاوت کرنے والوں کا کیا حال ہوگا ؟ فرمایا جو ان میں سے قتل ہوگا دوزخ میں جائے گا۔ 19:۔ ابن ابی شیبہ (رح) والطبرانی (رح) نے عمار بن یاسر ؓ سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ عنقریب میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے جو آپس میں حکمرانی کے لئے لڑیں گے۔ ان کا بعض بعض کو قتل کرے گا۔
Top