Dure-Mansoor - Al-Maaida : 46
وَ قَفَّیْنَا عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ بِعِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ التَّوْرٰىةِ١۪ وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ فِیْهِ هُدًى وَّ نُوْرٌ١ۙ وَّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَؕ
وَقَفَّيْنَا : اور ہم نے پیچھے بھیجا عَلٰٓي : پر اٰثَارِهِمْ : ان کے نشان قدم بِعِيْسَى : عیسیٰ ابْنِ مَرْيَمَ : ابن مریم مُصَدِّقًا : تصدیق کرنے والا لِّمَا : اس کی جو بَيْنَ يَدَيْهِ : اس سے پہلے مِنَ : سے التَّوْرٰىةِ : توریت وَاٰتَيْنٰهُ : اور ہم نے اسے دی الْاِنْجِيْلَ : انجیل فِيْهِ : اس میں هُدًى : ہدایت وَّنُوْرٌ : اور نور وَّمُصَدِّقًا : اور تصدیق کرنے والی لِّمَا : اس کی جو بَيْنَ يَدَيْهِ : اس سے پہلے مِنَ : سے التَّوْرٰىةِ : توریت وَهُدًى : اور ہدایت وَّمَوْعِظَةً : اور نصیحت لِّلْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کے لیے
اور ہم نے ان کے پیچھے عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کو بھیجا جو اس کتاب کی تصدیق کرنے والے تھے جو ان کے سامنے تھی یعنی تورات اور ہم نے ان کو انجیل دی جس میں ہدایت تھی اور روشنی تھی اور وہ تصدیق کرنے والی تھی اس چیز کی جو ان کے سامنے تھی یعنی تورات اور وہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کے لئے ہدایت تھی اور نصیحت۔
(1) خطیب (رح) نے ابو الشیخ (رح) سے لفظ آیت وقفینا علی اثارھم کے بارے میں فرمایا کہ ہم نے ان کے بعد عیسیٰ کو بھیجا۔ (2) امام طستی نے ابن عباس ؓ سے روایت کی ہے کہ نافع بن ارزق (رح) نے ابن عباس ؓ سے اللہ تعالیٰ کے اس قول لفظ آیت وقفینا علی اثارھم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم نے انبیاء کے آثار کی تابعداری کی یعنی ہم نے انبیاء کے بعد مبعوث کیا۔ پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں فرمایا ہاں کیا تو نے عدی بن زید کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔ یوم قفت عیرھم من عیرنا واحتمال الحی فی الصبح فلق ترجمہ : جس دن اس کے اونٹ ہمارے اونٹوں کے پیچھے چلے اور صبح کے وقت قبیلہ کی مصیبت پھٹنا تھی (3) امام ابن جریر نے ابن زین (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ولیحکم اھل الانجیل بما انزل اللہ فیہ سے مراد ہے انجیل والوں میں سے لفظ آیت فاولئک ھم الفسقون یعنی الکاذ بون جھوٹ بولنے والے۔ ابن زید (رح) نے کہا کہ ہر چیز قرآن میں فاسق سے مراد جھوٹا ہے مگر تھوڑا ایسا ہے (جو اس کے خلاف ہے) اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول پڑھا لفظ آیت ان جاء کم فاسق بنبا (الحجرات 6) یہاں بھی فاسق سے مراد جھوٹا ہے۔
Top