Dure-Mansoor - Adh-Dhaariyat : 39
فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَ قَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ
فَتَوَلّٰى : تو وہ پھر گیا بِرُكْنِهٖ : اپنی قوت کے ساتھ وَقَالَ سٰحِرٌ : اور کہنے لگا ایک جادوگر ہے اَوْ مَجْنُوْنٌ : یا مجنون ہے
سوفرعون نے اپنی جماعت کے ساتھ روگردانی کی اور کہنے لگا کہ یہ جادوگر ہے یا دیوانہ
23:۔ ابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' فتولی برکنہ '' (سو اس نے مع اپنے ارکان سلطنت کے سرتابی کی) یعنی اس نے اپنی قوم کے ساتھ سرتابی کی۔ 24:۔ ابن جریر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' فتولی برکنہ '' سے مراد ہے (یعنی اس نے سرتابی کی) اپنی قوت اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ۔ 25:۔ عبدالرزاق وابن جریر (رح) ابن المنذر (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' وھوملیم '' اور وہ ملامت کیا ہوا تھا) یعنی وہ ملامت کیا ہوا تھا اللہ تعالیٰ کے بندوں میں۔
Top