بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Dure-Mansoor - At-Tur : 1
وَ الطُّوْرِۙ
وَالطُّوْرِ : قسم ہے طور کی
قسم ہے طور کی
1:۔ ابن ابی حاتم (رح) والحاکم (رح) (وصححہ) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' والطور '' سے مراد ہے ایک پہاڑ۔ 2:۔ ابن مردویہ (رح) نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ طور جنت کے پہاڑوں میں سے ہے۔ 3:۔ ابن مرودیہ (رح) نے کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف سے اور وہ اپنے باپ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ طور جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے۔ 4:۔ عبد بن حمید وابن جریر (رح) وابن المنذر نے ام سلمہ مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' والطور '' سریانی زبان میں پہاڑ کو کہتے ہیں (آیت ) '' و کتاب مسطور '' (اور اس کتاب کی قسم جو کھلے ہوئے کاغذ پر لکھی ہوئی ہے) یعنی آسمانی کتاب (آیت ) '' فی رق منشور '' (کھلے ہوئے کاغذ میں) یعنی صحیفہ۔ 5:۔ ابن المنذر (رح) نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) '' و کتاب '' سے مراد ہے ذکر۔ (آیت ) '' مسطور '' سے مراد ہے لکھا ہوا۔ 6:۔ عبدالرزاق (رح) والبخاری فی خلق افعال العباد وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) اور البیہقی (رح) نے الاسماء و الصفات قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' والطور (1) و کتاب مسطور (2) '' سے مراد ہے کتاب لکھی ہوئی۔ (آیت ) '' فی رق منشور '' یعنی وہ کتاب۔ 7:۔ آدم بن ابی ایاس والبخاری نے خلق افعال العباد میں اور ابن جریر والبیہقی (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ کہ (آیت ) '' وکتب مسطور '' سے مراد ہے آسمانی کتابیں لکھی ہوئی۔ (آیت ) '' فی رق منشور '' یعنی آسمانی کتابوں میں۔ 8:۔ ابن ابی حاتم (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' فی رق منشور '' یعنی کتاب میں جو لکھی گئی ہے )
Top