Dure-Mansoor - An-Najm : 22
تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى
تِلْكَ : یہ اِذًا قِسْمَةٌ : تب ایک تقسیم ہے ضِيْزٰى : ظلم کی
یہ قسمت تو بڑی ظالمانہ ہے
قولہ تعالیٰ : (آیت) '' تلک اذا قسمۃ ضیزی '' 12:۔ الطستی نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول (آیت ) '' ضیزی '' کے بارے میں پوچھا تو فرمایا اس سے مراد ہے ظلم کرنے والی پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی کو جانتے ہیں فرمایا ہاں کیا تو نے امرؤالقیس کا یہ قول نہیں سنا۔ ضازت بنواسد بحکمھم اذیعدلون الراس بالذنب : ترجمہ : بنواسد نے ظلم کیا اپنے فیصلہ کے ساتھ کیونکہ وہ سرکودم کے برابر قرار دیتے ہیں۔ 13:۔ الفریابی وعبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' ضیزی '' سے مراد منقوصۃ یعنی جس کو کم کردیا گیا۔ 14:۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' ضیزی '' سے مراد ہے ظلم کرنے والی۔ 15:۔ عبد بن حمید (رح) نے ضحاک (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔ 16:۔ ابن جریر (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' ضیزی '' سے مراد ایسی ظلم اور زیادتی ہے جس میں کوئی حق نہ ہو۔
Top