Dure-Mansoor - At-Taghaabun : 17
اِنْ تُقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْهُ لَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ شَكُوْرٌ حَلِیْمٌۙ
اِنْ تُقْرِضُوا : اگر تم قرض دو گے اللّٰهَ : اللہ کو قَرْضًا حَسَنًا : قرض حسنہ يُّضٰعِفْهُ لَكُمْ : وہ دوگنا کردے گا اس کو تمہارے لیے وَيَغْفِرْ لَكُمْ : اور بخش دے گا تم کو وَاللّٰهُ : اور اللہ شَكُوْرٌ حَلِيْمٌ : قدردان ہے ، بردبار ہے
اگر تم اللہ کو قرض دو اچھا قرض تو وہ تمہیں اس کو بڑھا کر دے گا اور تمہاری مغفرت فرمادے گا اور اللہ قدر دان ہے بردبار ہے
17۔ الحاکم وصححہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے بندے سے قرضہ طلب کیا تو اس نے مجھے قرضہ دینے سے انکار کردیا۔ اور میرے بندے نے مجھے برا بھلا کہا اور وہ نہیں جانتا۔ اور کہتا ہے ہائے زمانہ ہائے زمانہ حالانکہ زمانہ تو میں ہوں۔ پھر ابوہریرہ ؓ نے یہ آیت تلاوت فرمائی آیت ان تقرضوا اللہ قرضا حسنا یضعفہ لکم ویغفرلکم اگر تم اللہ کو اچھا قرضہ دو گے تو وہ تمہارے لیے اس کو دگناکردے گا۔ 18۔ عبد بن حمید نے ابوحیان سے روایت کیا اور وہ اپنے والد سے اور وہ اپنے شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ جب کسی سائل کو یہ کہتے ہوئے سنو کہ کون اللہ تعالیٰ کو اچھا قرضہ دے گا تو یہ کہتے سبحان اللہ والحمد للہ لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر کہنا اچھا قرضہ ہے۔
Top