Dure-Mansoor - At-Taghaabun : 9
یَوْمَ یَجْمَعُكُمْ لِیَوْمِ الْجَمْعِ ذٰلِكَ یَوْمُ التَّغَابُنِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ
يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ : جس دن وہ جمع کرے گا تم کو لِيَوْمِ الْجَمْعِ : جمع کرنے کے دن ذٰلِكَ : یہ يَوْمُ التَّغَابُنِ : دن ہے ہار جیت کا ۭوَمَنْ يُّؤْمِنْۢ : اور جو ایمان لائے گا بِاللّٰهِ : اللہ پر وَيَعْمَلْ صَالِحًا : اور عمل کرے گا اچھے يُّكَفِّرْ عَنْهُ : دور کردے گا اس سے سَيِّاٰتِهٖ : اس کی برائیاں وَيُدْخِلْهُ : اور داخل کرے گا اس کو جَنّٰتٍ تَجْرِيْ : باغوں میں ، بہتی ہیں مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ : جن کے نیچے نہریں خٰلِدِيْنَ فِيْهَآ : ہمیشہ رہنے والے ہیں ان جنتوں میں اَبَدًا : ہمیشہ ہمیشہ ذٰلِكَ : یہی لوگ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ : کامیابی ہے بہت بڑی
جس دن تم کو جمع ہونے کے دن میں جمع فرمائے گا یہ دن ہے جس میں لوگ نقصان میں پڑیں گے اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے اللہ اس کے گناہوں کا کفارہ فرمادے گا اور اسے ایسی جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور بڑی کامیابی ہے
8۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت یوم یجمعکم لیوم الجمع۔ یاد کرو اس دن کو جب اللہ تم کو قیامت کے دن جمع کرے گا سے مراد ہے قیامت کا دن اور وہ یوم التغابن (ہار جیت کا دن ہے) کہ اس میں اہل جنت نے اہل دوزخ کو نقصان پہنچایا۔ 9۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ” یوم التغابن “ قیامت کے دن کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ 10۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ” یوم التغابن “ سے مراد ہے کہ اہل جنت نے اہل دوزخ و نقصان پہنچایا۔ 11۔ فریابی وابن ابی شیبہ وعبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ذلک یوم التغابن سے مراد ہے کہ جنت والوں نے دوزخ والوں کو نقصان پہنچایا۔ واللہ اعلم۔
Top