Dure-Mansoor - Al-Mulk : 11
فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْ١ۚ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ
فَاعْتَرَفُوْا : تو وہ اعتراف کرلیں گے بِذَنْۢبِهِمْ : اپنے گناہوں کا فَسُحْقًا : تو لعنت ہے۔ دوری ہے لِّاَصْحٰبِ السَّعِيْرِ : دوزخ والوں کے لیے
حاصل یہ کہ وہ اپنے گناہوں کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوری ہے جلنے والی آگ والوں کے لیے
6۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ ” فسحقا “ سے مراد ہے دوسری۔ 7۔ الطستی نے اپنے مسائل میں حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ارزق (رح) ان سے ” فسحقا “ کے بارے میں پوچھا تو فرمایا کہ اس سے مراد ہے دوری۔ پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں۔ فرمایا ہاں کیا تو نے حسان ؓ کا قول نہیں سنا الا من مبلغ عنی ابیا فقد القیت فی سحق السعیر 8۔ ابن المنذر وابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ آیت ” فسحقا لا صحب السعیر دوری ہے دوزخ والے کے لیے۔ کہ سحْق جہنم میں ایک وادی ہے۔
Top