Dure-Mansoor - Al-Mulk : 12
اِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ
اِنَّ الَّذِيْنَ : بیشک وہ لوگ يَخْشَوْنَ : جو ڈرتے ہیں رَبَّهُمْ : اپنے رب سے بِالْغَيْبِ : ساتھ غیب کے۔ غائبانہ طور پر لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ : ان کے لیے بخشش ہے وَّاَجْرٌ : اور اجر كَبِيْرٌ : بہت بڑا
بلاشبہ جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لیے مغفرت ہے اور بڑا اجر ہے
9۔ ابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ان الذین یخشون ربہم بالغیب وہ لوگ جو اپنے رب سے بغیر دیکھے ڈرتے ہیں سے مراد ہے ابوب کر، عمر علی اور عبیدہ بن جراح ؓ ۔ 10۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت لہم مغفرۃ واجر کبیر ان کے لیے مغفرت ہے اور بڑا اجر ہے یعنی جنت ہے۔
Top