Dure-Mansoor - Al-Haaqqa : 19
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ
فَاَمَّا : تو رہا مَنْ اُوْتِيَ : وہ جو دیا گیا كِتٰبَهٗ : کتاب اپنی۔ نامہ اعمال بِيَمِيْنِهٖ : اپنے دائیں ہاتھ میں فَيَقُوْلُ : تو وہ کہے گا هَآؤُمُ : لو اقْرَءُوْا : پڑھو كِتٰبِيَهْ : میری کتاب
سو جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا وہ کہے گا کہ لو میرا اعمال نامہ پڑھ لو
27۔ ابن ابی حاتم نے عبداللہ بن حنظلہ غسیل الملائکہ ؓ سے روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو قیامت کے دن کھڑا کریں گے اور اس پر اس کے اعمال نامے سے اس کی برائیوں کو ظاہر فرمائیں گے۔ پھر اس سے فرمائیں گے کیا تو نے یہ عمل کیے تھے وہ کہے گا ہاں اے میرے رب۔ پھر اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے بلاشبہ میں نے تجھ کو رسوا نہیں کیا اور میں نے تجھ کو بخش دیا ہے اور وہ اس وقت کہے گا آیت ھاءم اقرء وا کتبیہ۔ انی ظننت انی ملق حسابیہ جب وہ نجات پائے گا قیامت کے دن اپنی رسوائی سے۔ مومن کا اعمال نامہ پردے میں دیا جائے گا 28۔ ابن المبارک میں الزہد میں وعبد بن حمید وابن المنذر والخطیب نے ابو عثمان النہدی (رح) سے روایت کیا کہ مومن کو اس کا عامل نامہ پردے میں دیا جائے گا اللہ تعلیٰ کی طرف سے جب وہ اپنے گناہوں کو پڑھے گا تو اس کا رنگ تبدیل ہوجائے گا۔ پھر وہ اپنی نیکیوں کو پڑھے گا۔ تو اس کا رنگ اس کی طرف لوٹ آئے گا پھر وہ دیکھے گا کہ اس کی برائیاں نیکیوں میں تبدیل کردی گئیں اس وقت وہ کہے گا آیت ھاء م اقرء و کتابیہ۔ 29۔ احمد نے ابودرداء ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میں پہلا شخص ہوں گا جس کو قیامت کے دن سجدہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اور میں ہی پہلا ہوگا جس کو سر اٹھانے کی اجازت دی جائے گی۔ پھر میں اپنے سامنے دیکھوں گا اور اپنی امت کو باقی امتوں کے درمیان پہچانوں گا۔ اور اس طرح اپنے پیچھے کی جانب سے اور اپنی داہنی جانب سے اور اسی طرح اپنی بائیں جانب سے اپنی امت کو پہچان لوں گا ایک آدمی نے کہا یارسول اللہ ! آپ اپنی امت کو باقی امتوں کے درمیان کیسے پہچانیں گے۔ جبکہ وہاں نوح (علیہ السلام) سے آپ کی امت تک سب ہوں گے۔ فرمایا میری امت کے لوگ سفید پیشان سفید ہاتھ پاؤں والے ہوں گے وضو کے اثر سے۔ ان کے علاوہ ایسا کوئی نہیں ہوگا اور میں ان کو پہچانوں گا کہ ان کے اعمال نامے ان کے دائیں ہاتھ میں دئیے جائیں گے۔ اور میں ان کو پہچانوں گا کہ ان کا نور ان کے سامنے دوڑ رہا ہوگا۔
Top