Dure-Mansoor - Al-Haaqqa : 9
وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ
وَجَآءَ فِرْعَوْنُ : اور آیا فرعون وَمَنْ قَبْلَهٗ : اور جو اس سے پہلے تھے وَالْمُؤْتَفِكٰتُ : اور اٹھائی جانے والی بستیاں بِالْخَاطِئَةِ : ساتھ خطا کے
اور فرعون نے اور اس سے پہلے لوگوں نے اور الٹی ہوئی بستیوں نے گناہ کیے
21۔ عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے اس طرح پڑھا وجاء فرعون ومن قبلہ قاف کے نصب کے ساتھ۔ 22۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت وجاء فرعون ومن قبلہ یعنی فرعون اور فرعون سے پہلے کافر قوتیں آئیں۔ یعنی فرعون اور جو اس کے ساتھ تھا۔ 23۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ولموتفکت اور الٹی بستیاں اور وہ لوط (علیہ السلام) کی قوم ہے کہ ان کے ساتھ ان کی زمین کو الٹ دیا گیا۔ 24۔ عبدبن حمید وابن المنذر نے مجاہدد (رح) سے روایت کیا کہ آیت بالخاطءۃ سے مراد خطائیں ہیں آیت اخذۃ رابیۃ یعنی شدت اور سختی کے ساتھ پکڑنا آیت انا لما طغا الماء جب پانی حد سے گزر گیا۔ یعنی زیادہ ہوگیا۔ آیت حملناکم فی الجاریۃ ہم نے تم کو کشتی میں سوار کیا۔ یعنی کشتی میں آیت وتعیہا اذن واعیۃ اور اس کو کان یاد رکھنے والے یاد رکھیں یعنی یاد رکھنے والے کان اور دوسرے لفظ میں یوں ہے سننے والے کان۔
Top