Dure-Mansoor - Al-A'raaf : 41
لَهُمْ مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَّ مِنْ فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ
لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ جَهَنَّمَ : جہنم کا مِهَادٌ : بچھونا وَّ : اور مِنْ : سے فَوْقِهِمْ : ان کے اوپر غَوَاشٍ : اوڑھنا وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نَجْزِي : ہم بدلہ دیتے ہیں الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
ان کے لیے دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر سے اوڑھنے کا سامان ہوگا اور ہم اسی طرح ظالموں کو بدلہ دیتے ہیں
(1) امام ابن منذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” لہم من جھنم مھاد “ سے مراد ہے بچھونا اور ” ومن فوقھم غواش “ یعنی لحاف۔ (2) امام ابو الحسن القطان نے الطوالات میں، ابو الشیخ اور ابن مردویہ نے براء ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کافر کو اس کی قبر میں آگ میں سے دو لوح (یعنی طوق) پہنائے جائیں گے۔ اسی کو فرمایا لفظ آیت ” لہم من جھنم مھاد ومن فوقھم غواش “ (3) امام ابن مردویہ نے عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ نے یہ آیت ” لہم من جھنم مھادو من فوقھم غواش “ تلاوت فرمائی اور فرمایا یہ طبقات ہیں اس کے اوپر کی جانب اور طبقات ہیں اس کے نیچے کی جانب یہ معلوم نہیں کہ اس کے اوپر زیادہ ہیں یا اس کے نیچے والے طبقات اسے اوپر اٹھاتے ہیں۔ اور اوپر والے طبقات اسے نیچے دباتے ہیں اور ان کے درمیان تنگ ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اس طرح پھنس جاتا ہے جیسے نیزے میں لوہا پھنستا ہے۔
Top