Dure-Mansoor - Nooh : 28
رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ١ؕ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا تَبَارًا۠   ۧ
رَبِّ اغْفِرْ لِيْ : اے میرے رب بخش دے مجھ کو وَلِوَالِدَيَّ : اور میرے والدین کو وَلِمَنْ : اور واسطے اس کے دَخَلَ : جو داخل ہو بَيْتِيَ : میرے گھر میں مُؤْمِنًا : ایمان لا کر وَّلِلْمُؤْمِنِيْنَ : اور مومنوں کو وَالْمُؤْمِنٰتِ : اور مومن عورتوں کو وَلَا : اور نہ تَزِدِ : تو اضافہ کر الظّٰلِمِيْنَ : ظالموں کو اِلَّا تَبَارًا : مگر ہلاکت میں
اے میرے رب ! مجھے اور میرے والدین کو اور اس شخص کو جو میرے گھر میں بحالت ایمان داخل ہوا اور مومن مردوں کو اور مومن عورتوں کو بخش دیجیے اور ظالموں کی ہلاکت بڑھا دیجیے
20۔ ابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ آیت رب اغفر لی ولولالدی سے مراد ہے آپ کے باپ اور داد ا۔ 21۔ ابن المنذر نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت ولمن دخل بیتی مومنا سے مراد ہے کہ یعنی میری مسجد۔ 22۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ولا تزد الظلمین الا تبا را سے مراد ہے خسارہ۔
Top