Dure-Mansoor - Al-Insaan : 22
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠   ۧ
اِنَّ : بیشک هٰذَا : یہ كَانَ : ہے لَكُمْ : تمہاری جَزَآءً : جزا وَّكَانَ : اور ہوئی سَعْيُكُمْ : تمہاری سعی مَّشْكُوْرًا : مشکور (مقبول)
بلاشبہ یہ تمہاری جزا ہے اور تمہاری کوشش کی قدر دانی کی گئی ہے
66۔ ابن ابی شیبہ وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے ابراہیم تیمی (رح) سے روایت کیا کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ اہل جنت میں سے ہر آدمی کے لیے اہل دنیا میں سے سو آدمیوں کے برابر شہوت تقسیم کی جائے گی۔ اور ان کا کھانا اور ان کی حرص بھی اتنے ہی افراد کے برابر ان کے لیے ہوگی۔ جب وہ کھائے گا تو پاکیزہ شراب سے خوب سیراب ہوگا اور اس کے جسم میں سے مشک کی طرح خوشبودار پسینہ نکلے گا۔ پھر اس کی شہوت اور خواہش لوٹ آئے گی۔ 67۔ عبدالرزاق وابن المنذر قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وکان سعیکم مشکورا اور تمہاری کوشش مقبول ہوگی۔ یعنی یقینی طور پر اللہ تعالیٰ نے تھوڑی سی کوشش اور محنت کی قدردانی فرمائی۔
Top